وزیراعلیٰ بلوچستان کے طیارے کو خرابی موسم کے باعث اترنے کی اجازت نہ مل سکی

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان کا طیارہ موسم کی خرابی کے باعث کوئٹہ میں نہیں اتر سکا۔ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو حکومت بلوچستان کے جہاز میں اسلام آباد سے کوئٹہ آرہے تھے لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر جہاز واپس اسلام آباد چلا گیا۔صوبائی وزیر خزانہ اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھے واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صدر مملکت اور وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاسوں میں شرکت کے لئے کل اسلام آباد پہنچے تھے کوئٹہ میں بھی وزیراعلیٰ نے اہم اجلاس میں شرکت کرنا تھی وزیر اعلی کے کوئٹہ نہ پہنچنے پر اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں