ریکوڈک،حالیہ مجوزہ معاہدہ پہلے سے زیادہ بلوچستان دشمن ہے،نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ ریکوڈک کا حالیہ مجوزہ معاہدہ پہلے سے زیادہ بلوچستان دشمن ہے موجودہ سرکار کے پاس ایسی کونسی صلاحیت ہے کہ اپنے قیام کے دو ماہ میں وہ ایسا کرنے کے قابل ہوئے۔ دال میں کچھ کالا ہے پاکستان میں انسانی حقوق کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے متاثرہ خاندانیں اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے سراپا احتجاج ہیں لیکن سرکار کو پرواہ ہی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کا مجوزہ معاہدہ بی بی سی کی رپورٹ سے سامنے آیا ہے اس میں 25% شیئر 25% انویسٹمنٹ کی صورت میں بلوچستان حالیہ مجوزہ معاہدہ پہلے سے زیادہ بلوچستان دشمن ہے، انہوں نے کہا کہ جس حکومت کے پاس گوادر دھرنے کے مطالبات پر عمل درآمد کی صلاحیت نہیں وہ ریکودیک کاپر اینڈ گولڈ پروجیکٹ پر معاہدہ کیسے کرسکتا ہے موجودہ سرکار کے پاس ایسی کونسی صلاحیت ہے کہ اپنے قیام کے دو ماہ میں وہ ایسا کرنے کے قابل ہوئے۔ دال میں کچھ کالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے متاثرہ خاندانیں اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے سراپا احتجاج ہیں لیکن سرکار کو پرواہ ہی نہیں۔ ماورائے قانون گرفتاریاں سے گریز کیا جائے اور تمام لاپتہ سیاسی کارکنوں کو بازیاب کیا جائے۔ ہیرونک تربت سے سیکیورٹی فورسز نے 4 نوجوانوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ان کی رہائی کیلیے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں،بلوچستان حکومت عوام کی جان و آبرو کی حفاظت میں مکمل ناکام ہوچکا ہے سیکیورٹی اداروں کو ماورائے آئین اقدامات کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔


