خضدار لیویز فورس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایک شخص کو گرفتار کرلیا
خضدار: خضدار لیویز فورس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی و اسسٹنٹ کمشنر نال منیر احمد سومرو کے احکامات کی روشنی میں گاسلیٹی لیویز چیک پوسٹ کے انچارج رسالدار عبدالقادر باجوئی نے اپنے دیگر لیویز ملازمان،دفعدار دین محمد، منیر احمد،عبدالحکیم،و علی اکبر کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کار گاڑی رجسٹریشن نمبر W..1206 سے 17. پیکٹ چرس برآمد کرکے ملزم ہدایت اللہ ولد عبدالغفور قوم محمد حسنی سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو بند حوالات کردیا
Load/Hide Comments


