بغداد ایئرپورٹ پر 2 ڈرونز کو مار گرایا گیا

بغداد:عراق میں بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک فوجی اڈے پر حملہ کرنے والے 2 ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ایک سیکورٹی ذرائع نے پیر کے روز اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شنِہوا کو بتایا کہ ڈورنز نے وکٹری کیمپ کے نام سے معروف عراقی اڈے پر حملہ پیر کو صبح کے وقت کیا لیکن کیمپ کی حفاظت کرنیوالے دفاعی نظام سی۔ آر اے ایم نے ڈرونز کو مار گرایا، کیمپ میں امریکی ایجنسیاں اور ماہرین قیام پذیر ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ ہلاکتوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں موصول ہوئی اور سیکورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔یہ حملہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک قافلے پر امریکی ڈرون کے مہلک حملے کی دوسری برسی کے موقع پر کیا گیا ہے جس میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی(آئی آر جی سی)کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراق کے نیم فوجی دستے حشد الشبعی کے سابق نائب سربراہ ابو مہدی المہندس ہلاک ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں