حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کا پرچم برداربحری جہاز اغوا کرلیا:سعودی زیر قیادت اتحاد

ریاض:سعودی زیرقیادت اتحاد نے یمن کے حوثی باغیوں پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے پرچم برداربحری جہاز کو بحری قزاقی کے حملے کے دوران اغوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایاکہ یہ حملہ اتوار کی رات اس وقت ہوا جب کارگو جہاز روابی، یمن کے الحدیدہ گورنریٹ کے ساحل سے گزر رہا تھا۔ترجمان نے حوثیوں پر جنوبی بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں جہاز رانی اور بین الاقوامی تجارت کے تحفظ کو خطرے سے دوچار کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے ملیشیا کو خبردار کیا کہ وہ فوری طور پر جہاز کو چھوڑ دے، ورنہ اتحادی افواج اسے بازیاب کرانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اور طریقہ کار اختیار کریں گی، جس میں ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں