حکمران کسی ایک مسجد میں کرونا کیس پیدا کرکے پروپیگنڈا کیلئے تیاربیٹھے ہیں‘مولاناعبدالواسع

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے حکومت چراغ لے کر مساجد میں کرونا کیس ڈھونڈنے کے پیچھے پڑی ہے ائمہ وخطبا احتیاطی تدابیر اختیار کرکے طے ہونے والے اعلامیہ کی پاسداری کریں انہوں نے کہا حکمران علما اور دینی ادارہ عظیم تر تعاون بھول کر اب کسی ایک مسجد میں کیس پیدا کرکے پاکستان لیول پر پروپیگنڈا کیلئے تیار بیٹھی ہوئی ہے انہوں نے کہا اس سلسلے میں میں علما کرام ان کو ایسا کوئی موقع فراہم نہ کریں کہ جس سے مذہبی حلقوں پر بات آتی ہو انہوں کہا کہ ماہ مقدسہ میں کرونا وائرس جیسی موذی اور ملہک بیماری سے نجات حاصل کرنے کیلئے رجوع الی اللہ کے سوا ہمارے پاس کوئی اور در وچارہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ رحمتوں، برکتوں، سعادتوں اور مغفرتوں کے مہینہ رمضان البارک کا آغاز ہورہا ہے، یہ ماہ مبارک تقاضا کر رہا ہے کہ دیکھنا کہیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی میری تمام تر فضیلتیں سمیٹنے سے محروم نہ رہ جائیں۔


