اقتدار ہماری منزل نہیں عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے، میر سلیم کھوسہ
مانجھی پور: سابق صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ اقتدار ہماری منزل نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے ہم حلقہ انتخاب میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں بلا رنگ و نسل تعصبات سے بالا تر ہو کر حلقے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں حلقہ انتخاب میں ترقی و خوشحالی کو حقیقی سفر شروع ہو چکا ہے جاری ترقیاتی اسکیمات کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے عوامی مفادات کی جو اسکیمات دی گئی ہیں وہ اجتماعی طور پر دی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ حلقے کے عوام اس سے مستفید ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ ہماری سیاست کا محورہ وڑن ہے کہ ہم اپنے حلقے کے عوام کی خلوص نیت سے خدمت کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر اسمبلی میں بھیجا ہے انہوں نے کہا کہ جھوٹ و فریب کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے عوام میں شعور آ چکا ہے اور عوام ترقی و خوشحالی امن چاہتے ہیں جو ہم انہیں فراہم کر رہے ہیں حلقہ انتخاب کے تمام گوٹھوں کو بلیک ٹاپ سڑکیں دی گئی ہیں تاکہ عوام کو آمدرفت میں کوئی مشکلات نہ ہوں میرٹ کی بنیاد پر بے روز گار نو جوانوں کو روز گار فراہم کیا ہے انہوں نے کہا کہ کشمور ٹو صحبت پور میگا پراجیکٹ روڈ کی تعمیر سے علاقے میں مزید ترقی آئے گی عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ہم عوام سے کوئی جھوٹے وعدے ہر گز نہیں کرتے جو عوام سے وعدے کیئے تھے ان کو عملی جامعہ پہنایا ہے ہم عوام کی خدمت کے اس تسلسل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔


