وزیراعلیٰ بلوچستان نے مختلف علاقوں میں بارش و برف باری سے پیدا صورتحال کا جائزہ اجلاس طلب کر لیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش و برف باری سے پیدا صورتحا ل کا جائزہ اجلا س طلب کر لیا۔ ترجمان حکومت بلو چستان کے مطابق اجلاس میں متاثرہ علاقوں میں امداد وبحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تربت گوادر اور مکران ڈویژن میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اجلاس کو برف باری اور بارش سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ صورتحال پر بریفنگ د ی جائے گی ڈی جی پی ڈی ایم اے امدادی کاروائیوں سے اجلاس کو آگاہ کرینگے۔ترجمان حکومت بلو چستان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے متاثرہ افراد کو خیمے کمبل اور اشیاء خوردونوش کی فوری فراہمی کی ہدایت کی ہے۔برف باری سے متاثرہ علاقوں میں شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے عملہ بھاری مشنری کے ساتھ موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں