الیکشن کمیشن نے این ڈی ایم کو باقاعدہ سیاسی پارٹی رجسٹر کر لیا
کوئٹہ : الیکشن کمیشن نے نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ کو باقاعدہ سیاسی پارٹی رجسٹر کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی پارٹی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کو سیاسی جماعت کی حیثیت سے رجسٹرڈ کر لیا ہے جس پر این ڈی ایم کے کارکنوں اور لیڈر شپ نے خوشی کااطہار کیا ہے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے این ڈی ایم کے صدر محسن داوڑ نے کہا کہ یہاں نوجوانوں کو لیڈر شپ کے مواقع نہیں ملتے ہیں انہیں صرف ورکر ہی سمجھا جاتا ہے اور پارٹیوں کے اندر سیاسی اور جمہوری اقدار نا پید ہیں اس لئے این ڈی ایم نوجوانوں کو آگے لانے کی بنی ہے یہ پورے ملک کی پارٹی ہے اور اس میں نوجوانوں کو آگے لا یا جائے گا کیونکہ نوجوان ہی اس ملک کا مستقبل ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد این ڈی ایم اپنا منشور جاری کر ے گی اور پارٹی کے اندر انتخابات کا عمل بھی لا یا جائے گا۔ ریاست کو آمرانہ قوتوں نے یر غمال بنا لیا ہے جس کو آزاد کرانا ہماری پارٹی کا بنیادی مقصد ہے۔


