کوئٹہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، سیکرٹری بلدیات

کوئٹہ :سیکرٹری بلدیات علی اکبر بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کو صاف و ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ کوئٹہ ہمارا گھر ہے صفائی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا غفلت کرنے والوں کے خلاف بھرپور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی عوام کوئٹہ شہر کی صفائی و بہتری کیلئے محکمہ بلدیات کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ نے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ شوکت علی نے بریفنگ دی گئی انہوں نے کہاکہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ شہر ہے اور اسے سمجھے کہ یہ ایک گھر ہے گھر کی صفائی ہرفرد کی ذمہ داری ہوتی ہے اس لئے کوئٹہ شہر کے باسی اس کی خوبصورتی اور بہتری کیلئے محکمہ بلدیات کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اس حوالے سے جہاں بھی کوئی خامی یا کمزوری آجائیں تو اس پر تنقید کرنے کی بجائے میٹروپولٹین کی نوٹس میں لائی جائے ہم بھرپور کارروائی کرینگے انہوں نے کہاکہ اگر ہم ملکر اس شہر کی بہتری کیلئے اقدامات کریں تو آنے والے وقت میں کوئٹہ ایک بار پھر اگر لٹل پیرس نہیں بنا سکتے تو کم از کم ماضی کی خوبصورتی کو دوبارہ بحال کرسکتے ہیں جبکہ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن شوکت علی نے ڈی ایس ریلوے علی محمد آفرید ی سے بھی ملاقات کی دریں اثنا ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے میٹروپولٹین کارپوریشن کے افیسران اور سٹاف کے اجلاس کی صدارت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایدمنسٹریٹر شوکت علی نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں صاف و ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ کوئٹہ ہمارا گھر ہے صفائی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا غفلت کرنے والوں کے خلاف بھرپور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں اور صفائی صورتحال بہتر بنانے کیلئے میٹروپولٹین انتظامیہ الرٹ ہے اور نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے اس سلسلے میں کوئٹہ شہر کے باسی میٹروپولٹین عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں