درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 35 فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد :درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہائبرڈ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15 سے بڑھا کر 50 فیصد کردی گئی،اطلاق 1501 سی سی سے 1800 سی سی تک کی ہائبرڈ گاڑیوں پر ہوگا،850 سی سی سے بڑی نارمل گاڑیوں کی درآمد پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ ہوا،ریگولیٹری ڈیوٹی 15 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی،

اپنا تبصرہ بھیجیں