دوسروں پر انگلیاں اٹھانیوالوں کی چوری دنیا دیکھ چکی ہے، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد/کو ئٹہ:جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی امیر صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمرا ن خان اور ان کی جما عت کو اقتدار میں دھاندلی کے ذریعے لایا گیا ہے دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے کی چوری پوری قوم دیکھ چکی ہے۔میری عمران خان اور تحریک انصاف سے متعلق 2011میں کی گئی تمام پیشنگوئیاں درست ثابت ہوئیں۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز اسلام آ با د میں اپنی رہائشگاہ پر مولانامحمدحنیف شہید کے جانشین اورجمعیت علما اسلام پاکستان کے رہنما مولانا مفتی محمدقاسم سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر سنیٹر مولانا عطا الرحمن جمعیت علما اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا مفتی اسعد محمود مولانا راشد محمود سومرو مولانا مفتی روزی خان محمداسلم غوری ودیگر بھی موجود تھے۔گزشتہ روز مولانامحمدحنیف شہید کے جانشین اورجمعیت علما اسلام پاکستان کے رہنما مولانا مفتی محمدقاسم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے ملاقا ت کے لئے ان کی رہا ئش گا ہ پہنچے مولانا مفتی محمدقاسم سے گفتگو کرتے ہوئے مو لانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ ریاست مدینہ کا دعویدار چوروں کا سردار نکلا، عمران خان کی خود کی کرپشن سب پر بھاری ہیں 2011سے عمرا ن خان اور ان کی جما عت کے بارے میں میرے کی گئی تمام پیشنگوئیاں درست ثابت ہوئیں یہ اقتدار میں بھی دھاندلی کے ذریعے لائے گئے دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے کی چوری پوری قوم دیکھ چکی اب مجھے بار بار بولنے کی ضرورت نہیں، ہر فرد میری زبان بول رہاتو ثابت ہو گیا کہ ہم دلیل سے بات کرتے ہیں اور عمران کے بارے میں ہمارے شکوک و شبہات حقیقت پر مبنی تھے اورہیں پی ٹی آئی کرپٹ لوگوں کا ٹولہ جو روزبروز عیاں ہوتاجائیگافارن فنڈنگ رپورٹ ہمارے موقف کی تائیدہے،عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے فارن فنڈنگ پاکستان کی بقاء کا کیس تھا جس کی تاخیر سے ملک تباہی کے گڑھے میں گر چکا ہے اگر اس کیس پر فیصلہ بروقت ہوجاتا تو یہ ٹولہ مسلط نہ ہوتا اور آج ملک ترقی کے راستے پر بہت آ گے جا چکا ہوتا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد عمران حکومت کے خلاف مارچ کے لیے پوری طرح تیار ہے جے یو آئی کی جیت پی ڈی ایم کی جیت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں