وزیر اعلیٰ بلو چستان سے ائر وائس مارشل ، ائر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائر کمانڈ کی ملاقات
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو سے ائر وائس مارشل ضعیم افضل ائر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائر کمانڈ کی ملاقات،وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر میر عبدالقدوس بزنجو کو مبارکباد پیش کی۔ جمعرات کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو سے ائر وائس مارشل ضعیم افضل ائر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائر کمانڈ نے ملا قات کی ملا قات میں وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر میر عبدالقدوس بزنجو کو مبارکباد پیش اورباہمی دلچسپی کے مختلف امور اور پاک فضائیہ کی صوبے میں جاری تعلیمی سرگرمیوں اورپاک فضائیہ میں بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے مواقعوں کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے بلوچستان میں تعلیم اور دیگر شعبوں میں گرانقدر معاونت کی فراہمی پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین کر تے ہوئے کہا کہ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں پاک فضائیہ کی بے مثال کارکردگی قوم کے لئے باعث فخر ہے پاک فضایہ نے اپنی شاندار کارکردگی سے ہمیشہ دشمن ملک کو ہر محافظ پر سبق آموز شکست دی اس موقع پر ائر وائس مارشل ضعیم افضل نے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ پاک فضائیہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم و ہنر اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقعوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے پاک فضائیہ مکران میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی میں کردار ادا کررہی ہے اس موقع پر دنوں جانب سے یادگاری شیلڈ کا تبادلہ بھی کیا گیا۔


