گوادر سرمایہ کاری کرنے والے بلڈرزاور ڈیولپر ز کے مسائل حک کرینگے، ڈی جی جی ڈی اے

کراچی: ڈائریکٹرجنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ گوادر میں سرمایہ کاری کرنے والے بلڈرز اور ڈیولپرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،گوادر پورٹ سٹی کی ترقی میں آباد اہم کردار ادا کرسکتی ہے،گوادر میں سیکیورٹی کے مسائل حل ہوگئے ہیں،جلد گوادر انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کریں گے جس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔وہ جمعرا ت کو آباد ہاؤس کے دورے کے موقع پر بلڈرز اور ڈیولپرز سے خطاب کررہے تھے۔ مجیب الرحمٰن قمبرانی نے مزید کہا کہ گوادر کا ماسٹر پلان منظور ہوچکا ہے،جلد ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ گوادر میں سرمایہ کاری کرنے والے بلڈرز اور ڈیولپرز کے این او سیز سمیت دیگر مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔ اس موقع پر آباد کے سینئر وائس چیئرمین محمد حنیف میمن نے کہا کہ گوادر ایک انٹرنیشنل ٹریڈ حب ہے جو سینٹرل اشیا،ساؤتھ اشیا اور مڈل ایسٹ کو آپس میں جوڑتا ہے،گوادر پورٹ کا فعال ہونا اور اس کی ترقی اصل میں پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں