قاسم سور ی کا وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات،پی ٹی آئی کی تنظیم سازی ودیگر امور پرتبادلہ خیال

اسلام آباد/کوئٹہ :وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر وڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے صوبے میں سیاسی معاملات،پی ٹی آئی کی تنظیم سازی ودیگر امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی وپاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر قاسم خان سوری نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی،پارٹی رہنماؤں کو مزید متحرک کرنے اور پارلیمانی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنماؤں کی جانب سے بلوچستان کے سیاسی صورتحال سمیت دیگر پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں