کوئٹہ، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر107دکانیں سیل78افراد گرفتار

کوئٹہ:ضلعی انتظامیہ کی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں 107دکانیں سیل78افراد گرفتار، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی ندا کاظمی کے مطابق ہفتہ کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جن میں مجموعی طور پر107 دوکانوں کو سیل جبکہ 78 افراد کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا انہوں نے کہا کہ عوام لاک ڈاؤن پر عملد آمد میں انتظامیہ سے تعاون کریں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں