سابق امریکی صدر کارٹر کے بعد اوباما کا بھی امریکی میں جمہوریت کے حوالے سے اظہار تشویش

واشنگٹن :سابق امریکی صدر کارٹر کے بعد ایک اور سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی امریکی میں جمہوریت کے حوالے سے اظہار تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ملک میں جہموریت کو خطرات سے روبرو قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ برس امریکی کانگریس کی عمارت پر ہوئے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت، گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ خطرے میں ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے سابق امریکی صدر جیمی کارٹر نے بھی 6 جنوری کو امریکی کانگریس کی عمارت پر ہوئے حملے کی برسی پر انتباہ دیا کہ پورے امریکہ میں جمہوریت خطرے میں ہے اور امریکی قوم کے سامنے ایسی کھائی ہے جو گہری ہوتی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ 2020 میں امریکہ میں صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی کامیابی کے بعد ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کا دعوی کیا تھا اور اپنے حامیوں کو کانگریس کی عمارت پر دھاوا بولنے کے لئے اکسایا تھا۔ اس واقعہ میں ایک پولیس افسر سمیت 5 لوگ مارے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں