سندھ حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے امدادی سامان سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف کی سرگرمیوں میں مدد ملے گی،وزیر اعلیٰ بلو چستان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے بلوچستان میں بارشوں کے متاثرین کے لئے امدادی سامان بھجوانے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے امدادی سامان سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف کی سرگرمیوں میں مدد ملے گی وزیراعلیٰ سندھ کا اقدام بین الصوبائی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا پیغام ہے مشکل وقت میں صوبوں اور عوام کے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا رہنے سے قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے انہوں نے کہاکہ سندھ کی معاونت ثابت کرتی ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں اللہ تعالیٰ ملک کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے۔
Load/Hide Comments


