فیس بک میسنجر پر اب ایک ساتھ 50 لوگ کانفرنس ویڈیو کالنگ کرسکیں گے

نیویارک:سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے بھی زوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میسنجر رومز متعارف کرایا ہے۔اس سے قبل بھی فیس بک میسنجر کے ذریعے ویڈیو کالنگ کی جاسکتی تھی تاہم اب فیس بک پر بیک وقت 50 لوگ میسنجر رومز کے ذریعے ایک ساتھ ویڈیو کالنگ کرسکتے ہیں۔بالکل زوم کی طرح فیس بک میسنجر پر بھی صارف لنک بھیج کر دوسرے شخص کو کانفرنس کال میں شامل کر سکتے ہیں جس میں 50 لوگوں کو شامل کرنے کی گنجائش ہے۔فیس بک کی جانب سے میسنجر رومز کا یہ فیچر اس ہفتے چند ممالک میں پیش کیا جائے گا جب کہ چند ہفتوں بعد یہ فیچر دنیا بھر کے فیس بک صارفین کو میسر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں