گوادر، انڈر 16اور انڈر13کرکٹ ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن
گوادر: گوادرسے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹرز کی بلوچستان کی انڈر 16 اور انڈر13 کرکٹ ٹیم میں سلیکشن شہریارنیاز کی انڈر16 اور طفیل احمد کی انڈر13 کرکٹ ٹیم میں سلیکشن گوادر کی کرکٹ کے لئے بہت ہی خوش آئند خبر کہ گوادر سے تعلق رکھنے والے ینگ اسپورٹس کلب کے نوجوان کھلاڑی شہریارنیاز کی بلوچستان انڈر16 اور زرین کلب کے نونہال کھلاڑی طفیل احمد کی بلوچستان انڈر13 کرکٹ ٹیم میں سلیکشن ہوگئی ہے۔اور یہ نوجوان کھلاڑی بلوچستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے لئے 10جنوری کو کویٹہ کے لئے روانہ ہونگے۔پی سی بی کی جانب سے منعقد بلوچستان کی انڈر 16 اور انڈر13 ٹرائلز سے ان کھلاڈہوں کی سلیکشن کی گئی ہے ان کی سلیکشن سے گوادر کی کرکٹ کا مورال بلند ہوا ہے اور کرکٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Load/Hide Comments


