ڈیرہ اللہ یار، نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2افراد جاں بحق،2زخمی
جعفرآباد: بلو چستان کے ضلع جعفر آباد کے علا قے ڈیرہ اللہ یار میں زیرو پوائنٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی کار پر فائرنگ 2 افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو فو ری طو ر پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پو لیس کے مطابق جعفرآباد میں ڈیرہ اللہ یار قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب مسلح افراد نے ایک کارگاڑی پر اندھا وھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں 2 افراد داد اللہ بگٹی اور قویل احمد بگٹی موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر 2 افراد طارق علی اور قویل بگٹی شدید زخمی ہوگئے ہیں دونوں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اطلاع ملنے پر ڈیرہ اللہ یار پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی جنہوں نے نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیاہے ذرائع کے مطابق کار سوارافراد سوئی سے جعفرآباد جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہو نے والے افراد کا تعلق بگٹی قبیلے سے بتایا گیاہے اور واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔


