پسماندہ علاقوں کو تعلیم و صحت کے شعبوں میں سر فہرست لانا خواہش ہے، میرعمر جمالی
ڈیرہ اللہ یار:رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ جعفرآباد کو تعلیم و صحت کے شعبوں میں ملک کے بڑے شہروں کی فہرست میں لانا خواہش ہے ہم تمہیں معیاری تعلیمی ادارے دینگے آپ ہمیں تعلیم سے روشناس مستقبل دیں تاکہ جدید دنیا کے ساتھ ہماری نسل ہمقدم ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوائز ڈگری کالج ہال میں گلوبل پارٹنرشپ اور سی ٹی ایس پی کے تحت بھرتی ہونے والے مرد و خواتین اساتذہ میں تقرری آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک، اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد حافظ طارق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیض اللہ کاکڑ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی محمد امین ابڑو سمیت دیگر شریک تھے قبل ازیں میر عمر خان جمالی نے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول اور فٹسال گراونڈ کا بھی دورہ کیا میر عمر خان جمالی نے کہا ہے میر ظفر اللہ خان جمالی نے علاقے میں کیڈٹ کالج کا قیام لاکر جعفرآباد کے نوجوانوں کے لیے پاک فوج میں بھرتی کی راہ ہموار کی میری خواہش ہے کہ جعفرآباد میں گرلز کیڈٹ کالج کا قیام بھی عمل میں لائیں اس سلسلے میں کمانڈنٹ سدرن کمانڈ بلوچستان کے ساتھ بھی تفصیلی بات ہوئی ہے اپنے دور میں لاء کالج کی منظوری سمیت تعلیم و صحت کے اداروں کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے دیئے ہیں جن سے علاقے میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا تقریب سے ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعفرآباد میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ سے عوام کو اپنے ہی شہر میں معیاری تعلیم و صحت کی سہولیات میسر آ رہی ہیں یہی حقیقی عوامی خدمت ہے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ نے جس محنت و لگن کیساتھ سی ٹی ایس پی ٹیسٹ پاس کیے اسی لگن کیساتھ تدریسی عمل کو بھی آگے بڑھائیں تو خواندگی کی شرح سو فیصد ہوسکتی ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیض اللہ کاکڑ نے بتایا کہ جعفرآباد میں اساتذہ کی مزید 170 اسامیاں خالی ہیں جن پر بھرتیوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ جتنے اسکول بند ہیں انکو دوبارہ کھول کر تدریسی عمل بحال کیا جاسکے میر عمر خان جمالی نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے لیے وہ جلد ہی وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر تعلیم کو اقدامات اٹھانے کی سفارش کرینگے۔


