عمران خان چند دنوں کے مہمان ہیں،یعقوب ناصر

لورالائی:مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چند دنوں کے مہمان ہیں وفاقی کابینہ کا مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپنے اٹارنی جنرل کے زریعے درخواست دائر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں میاں شہباز شریف کی نااہلی اور اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے موقف اختیار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف بیمار ی کت باعث لندن گئے تھے اور انکا علاج وہاں پر ہورہا ہے اور جلد صحتیابی کے بعد وہ زاتی طور پر پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ اسی سال کسی بھی وقت وطن واپس آرہے ہیں جسپر ہماری قیادت سنجیدگی سے غور بھی کررہی ہے ممکن ہے کہ وہ 23 مارچ کے مہنگائی مارچ کی خود قیادت کریں اسی لیئے حکومت کے پیر ڈھگمگا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ہیں امھیں عدلیہ کسی صورت ڈس کوالیفائی نہیں کریگی اج ملک میں اعلٰی عدلیہ آزاد ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو پنجاب حکومت کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے ملک سے باہر علاج کرانے کیلئے بھیجا اور ہم نے تمام رپورٹ بھی پنجاب حکومت کو فراہم کیئے کہ میاں نواز شریف کا ریگولر علاج ہورہا ہے جب میاں صاحب کے معالج انھیں سفر کرنے کی اجازت دینگے تو وہ ایک منٹ کیلئے بھی دیارغیر میں قیام پسند کرنا نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی بد انتظامی بد امنی کو کنٹرول کرنے میں سو فیصد ناکام ہوچکی ہے اور سانحہ مری میں 22 افراد کے جان بحق ہونے پر وزیر اعظم کو ازخود مستعفی ہو جانا چاہیئے تھا لیکن وزیر اعظم اور وفاقی وزراء بڑے ڈھٹائی کے ساتھ میڈیا پر آکر قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن منی بجٹ کوکسی صورت پاس نہیں ہونے دیگی ائی ایم ایف کے کہنے پر عوام کو مہنگائی تلے روندنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ حکومت شریف برادران کو زراہ برابر بھی نقصان نہیں دے سکتے کیونکہ انہوں نے ملک کا ایک پیسہ بھی خزانے سے نہیں لیا اور نہ ہی آج تک کورٹ نے ان پر کرپشن ثابت کی صرف میڈیا میں شیر بننے کیلئے شریف خاندان پر الزامات لگائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پی پی اور پی ڈی ایم ایک ہی دن 23 مارچ کو اسلام آباد ائیں دونوں پارٹیوں کی قیادت اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن اور ہمارے اتحادیوں کا ہوگا میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خلاف پاکستان بار درخواست تیار کررہی ہے جنھیں جلد سپریم کورٹ میں دائر کر دی جائیگی ہمیں انصاف ملنے کی امید ہے اور میاں نواز شریف ملک کے چھوتے بار وزیر اعظم منتخب ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں