ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے پرامن احتجاج پرلاٹھی چارج اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،نیشنل پارٹی
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے ترجمان نے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے پرامن احتجا ج پر پولیس کے لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتا رڈاکٹرزاور پیرامیڈیکس کو فوری طور پر رہا کای جائے اورانکے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ یہاں جار ی ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس اپنے جائز مطالبات کے حل کیلئے احتجاج پر ہیں اورانہوں نے ایک پرامن ریلی نکالی لیکن پولیس کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے جائز مطالبات فوری طورپر تسلیم کئے جائیں اور گرفتار ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
Load/Hide Comments


