منی بجٹ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، عوام کو سڑکوں پر نکلنا چاہئے،ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ

اوستہ محمد:منی بجٹ بے لگام اور غیر آئینی اور غیر جموری ہے عوام کو ازخود روڈوں پر نکلنا چاہیے، دانشور ،وکلا برداری ،صحافی برادری،طلبا برادری حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے بجائے خود کشی کرنے کے حکومت کے خلاف میدان میں نکلیں اس منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ و بزرگ قوم پرست سیاستدان ڈاکٹر عبدلحی بلوچ نے آن لائن سے باتیں کرتے ہوئے موجودہ منی بجٹ کو غیر آئینی ،غیر جموری قرار دیتے ہوئے اسے آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ اب عوام سیاستدانوں کی بجائے از خود روڈوں پر نکل آئیں اس عمل کے خلاف وکلا برادری، صحافی برادری، طلبا برادری کو کردار ادا کرنا چایئے کیونکہ عوام پر بوجھ پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے ،عوام خود کشیاں کر رہی ہے اب بجائے مزید خود کشی کرنے کے بہتر یہ ہے کہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں اور اس ظالم کے خلاف آواز اٹھائیں ، ڈاکٹر عبدالحی بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے عوام پر بوجھ ڈالنا ظلم ہے انہوں نے کہا اب چاہیے کہ ان ظالموں کے خلاف آواز اٹھائیں انہوں نے کہا کہ سیاستدان تو ویسے بھی حکومت کے خلاف ہے اگر عوام از خود میدان پر نکلیں تو انشا اللہ یہ حکومت خود بخود گھٹنے ٹیک دے گی ملک بھر میں غربت کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کر رہی ہیں بجائے خود کشی کے حکومت کے خلاف میدان میں آئیں وہ بہتر ہے اس ظلم کے خلاف یک آواز بنیں تب جاکر جان چھوٹے گی نیشنل ڈیمو کریٹ پارٹی عوام کے ساتھ آواز بنے گی یہ کونسی جموریت ہے کہ ہر دو ماہ کے بعد بجٹ پیش کیا جا رہا ہے جو اقتدار میں بیٹھے ہیں کیا ان کو عوام نے ووٹ نہیں دیا ،اگر ووٹ دیا تو انبکو عوام کا احساس کیوں نہیں ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس حکومت کو عوام نے نہیں کسی اور نے سلیکٹ کیا اور یہ سلیکٹڈ حکومت ہے اس لیے ان کو عوام کا احساس نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں