دالبندین ایک ہی رات میں 6نئی گاڑیاں چھین لی گئیں

دالبندین (نامہ نگار)دالبندین میں ایک ہی رات 6 نئی گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھین لی گئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے دالبندین بازار کے قریب واقع سورگل کے مقام پر حویلی سے 6 عدد نئی کابلی گاڑیاں چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مسلح افراد نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے ہزاروں نقدی موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء سمیت گاڑیوں کی چابیاں زبردستی چھین لی متاثرہ ڈرائیوروں اور گاڑی مالکان نے گاڑیاں چھیننے اور ڈرائیوروں کو زدوکوب کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تجارتی و کاروباری گاڑیاں چھیننے کا نوٹس لینے اور مذکورہ گاڑیاں برآمد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں