میرظفراللہ زہری اپنے ہزاروں حامیوں کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام میں شامل
سوراب:بی این پی عوامی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ میرظفراللہ خان زہری نے جے یوآئی سوراب کابینہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے اپنے ہزاروں حامیوں کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیا اس، موقع پر انہیں پارٹی پرچم پہنائے گئے اور بیج لگایا گیا، قبل ازیں جمعیت علماء اسلام سوراب کی ضلعی کابینہ کااجلاس مدرسہ بدرالعلوم حمادیہ لاکھوریان میں زیرصدارت ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن ساسولی منعقد ہوا جس میں میرظفراللہ خان زہری کی جانب سے جے یوآئی میں شمولیت کی خواہش اور فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداران نے متفقہ طور پر ان کی خواہش کو سراہتے ہوئے انہیں کھلے دل سے جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونے کا نہ صرف موقع بلکہ باضابطہ دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کی روشنی میں ضلعی کابینہ کے اراکین بشمول زعماء کمیٹی کے زہری حویلی خضدار پہنچ گئے جہاں انہوں نے میرظفراللہ خان زہری کو جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی، جسے قبول کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ظفر اللہ خان زہری نے اپنے ہزاروں حامیوں کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا، اس، موقع پر جے یوآئی سوراب کمیٹی کے چیئرمین سردار سخی جان سمالانی نے انہیں پارٹی بیج جبکہ ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن ساسولی نے پرچم پہنائے، جبکہ ان کے دیگر سرکردہ ساتھیوں کوبھی جمعیت علماء اسلام کے بیج لگائے گئے، میرظفراللہ خان زہری کی شمولیت کی مناسبت سے باقاعدہ تقریب قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے دورہ بلوچستان کے موقع پر منعقد کی جائے گی واضح رہے کہ نوابزادہ میرظفراللہ خان زہری ماضی میں بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما تھے، انہوں نے دوبار سوراب کی صوبائی اسمبلی سے کامیابی حاصل کرکے صوبائی وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں


