بلو چستان میں کورونا وائرس کے 14نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کورونا وائرس کے 14نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 33699ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے7اضلا ع سے کوروناوائرس کے475ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے14افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ90افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار2مریض صحت یاب ہونے کے بعد 33274ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد58ہے جن میں سے3ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس میں 2کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح 3.16فیصدریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں