پرویز خٹک عمران خان کے سامنے کسی کا فون آنے پرکھڑے ہوئے، ایاز صادق کا دعویٰ

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہےکہ پرویز خٹک عمران خان کے سامنے کسی کا فون آنے پر کھڑے ہوئے تھے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک صحافی نے 13 جنوری کو پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان اور پرویز خٹک کی مبینہ تلخ کلامی کے حوالے سے سوال کیا کہ کیا پرویز خٹک کسی کے اشارے پر عمران خان کے سامنے کھڑے ہوئے ؟اس پر ن لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے برجستہ جواب دیا کہ پرویز خٹک کو فون آگیا تھا۔مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہاکہ یہ ناکام حکومت کے ناکام وزیر ہیں جو اپنی حکومت کے چوتھے سال بھی پچھلی حکومت میں کيڑے نکال رہے ہیں، وہ وزیر جو گیس بحران کے ذمہ دار ہیں لیکچر دے رہے ہیں۔احسن اقبال کاکہنا تھا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا سودا کیا ہے،13 جنوری کو اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بنانے کے لیے غیر آئینی قانون سازی کی گئی، نوازشریف کی صحت پر سیاست اس لیے کی جارہی ہے کہ لوگ ان کے گریبان نہ پکڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں