اپنے کارکنوں کے خون پرکبھی بھی سودے بازی نہیں کرینگے،مولاناعبدالقادرلونی

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان مرکزی کے مرکزی نائب امیروبلوچستان کے امیرمولاناعبدالقادرلونی ضلع کوئٹہ کے امیرقاری مہراللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے پیرکی دوپہر سی ایم ایچ میں سائنس کالج دھماکہ میں زخمی کارکنوں میں محمدفاروق محمدجمیل محمدبلال کے عیادت کی اوراس موقع پرزخمی کارکنوں اوردیگرسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمااسلام نظریاتی کے قیادت اپنے کارکنوں کے خون پرکبھی بھی سودے بازی نہیں کرینگے نہ جمعیت نظریاتی کے کارکن لاوارث ہے جمعیت علمااسلام نظریاتی فدائیوں غازیوں کی جماعت ہے یہ دھماکے ہمیں اپنے مؤقف سے دستبردار نہیں کراسکتے ہمارے شہدا اور زخمی کارکنوں کے خون کاحساب ان شااللہ لیکررہیں گے اگران واقعات میں ملوث عناصرگرفتارنہ ہوئے اورسزا نہ ہوئے توہم کسی بھی قربانی سیدریغ کرینگے ہم نے بہت صبرکامظاہرہ کیااب ہماراصبرکاپیمانہ لبریزہوچکاہے حکومت وقت مکمل غافل انتظامیہ ناکام رہے ایک درجن سے زائد اداروں کی موجودگی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود بم دھماکے ہوتے ہیں لیکن ملزمان کی تعین نہیں ہوتا اور لگائے کیمروں کا آخرفائدہ کیا ہے اورحکومت ہماراباربارامتحان نہ لیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی بدترین ناکامی اور نااہلی کا ثبوت تھا بلوچستان میں ہمیشہ سانحات کی تحقیقات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے اس پہلے چمن میں بھی ہمار ے قائدین اور کارکنوں کونشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں ہمارے کئی ساتھی شہید اور زخمی ہوے لیکن حکومت نے آج تک اس تحقیقات رپورٹ کومنظرعام پر نہیں لایاگیاہے اور حکومت نے آج پھر ملزمان کی تعین نہیں کی تو آئندہ سخت لائحہ عمل طے کرینگے انہوں نے کارکنوں کویقین دلایاکہ ہم اپنے ساتھیوں کے خون پرخاموش نھیں رہیں گے جمعیت علمااسلام نظریاتی اپنے کارکنوں کے خون کے قطرے قطر ے کاحساب لیکررینگے ہم مظلوم ضرور ہے کمزورنھیں ہمیں انصاف چائیے اورہمارے شہداکے قاتلوں کی گرفتاری حکومت کافرض ہے انھوں نے کہاکہ ہمارے شہداء زخمیوں کے خون رائیگاں نھیں جائیگاانھوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام نظریاتی نے کبھی لاشوں پرسیاست نھیں کی لیکن اسلام ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کوناکام بناکررئینگے ہمیں اسلام اورملک سے وفاداری کی سزادی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں