کوہلو،عرصہ دراز سے پینے کے پانی سے محروم ،عوام کا نوٹس لینے کا مطالبہ

کوہلو:نیو کلی کے مکین عرصہ دراز سے پینے کے پانی سے محروم صوبائی وزیر تعلیم و ایم پی اے کوہلو فوری نوٹس لے کر مکینوں کے پانی کو بحال کروا دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے ٹان میں واقع نیو کلی کے مکین سڑک بجلی تو دور کی بات اب عرصہ دراز سے مکین پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں بچے بوڑھے جوان ہر کوئی کین اٹھائی دیکھائی دیتے ہیں شدید سردی میں بھی شہری بلبلہ اٹھے ہیں۔شہریوں نے صوبائی وزیر تعلیم و منتخب ایم پی اے سے اپیل کیا کہ خدارا فوری نوٹس لے کر مکینوں کے پانی کو بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں