کووڈ ہیلتھ ایمرجنسی جلد ختم ہو سکتی ہے،عالمی ادارہ صحت

نیویارک:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور ہسپتالوں میں پیدا ہونے والی صحت کی ہنگامی صورتحال اس سال ختم ہو سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس عالمی تنظیم نے بتایاکہ شاید اب کووڈ کبھی ختم نہیں ہوگا اور یہ انسانی معاشرے میں موجود رہے گا۔ لیکن اس وائرس سے انسانوں کو اتنا نقصان نہیں ہو گا، جتنا پہلی مرتبہ اس کے پھیلا ؤسے ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق اس کے تیز پھیلا ؤکی وجہ سے انسانوں میں پیدا ہونے والی جسمانی مدافعت بڑھ رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق واحد حل یہی ہے کہ عالمی سطح پر جتنے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانا ممکن ہو لگائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں