مظفر آباد میں 2 صحافیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں 2 صحافیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو نے کے بعد مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بشیر عباسی نے مظفرآباد میں 2 صحافیوں کے کورونا وائرس کا شکارہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسز سامنے آنے کے بعد مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کو خود کو آئیسولیٹ کرنے کا کہا ہے۔ نجی ٹی وی کا کیمرامین کورونا کے باوجود ڈیوٹی پر مامور رہا، مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے،کلب کی تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں، تمام ممبران کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھی صحافیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کشمیر سینٹرل پریس کلب اور متاثرہ صحافیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں