خضدار میں انتظامیہ کی کاروائی، دو منشیات فروش گرفتار

خضدار:خضدار میں پو لیس کی کاروائی دو منشیات فروش گرفتار۔ڈپٹی کمشنر آواران جمیل احمد بلوچ اورایس پی آواران اللہ بخش بلوچ کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی (ایس ڈی پی او مشکے) عبدالواحد بلوچ، ایس ایچ او مشکے داد ممد میروانی اور لیویز فورس کی سربراہی میں مشکے پولیس اور لیویز کی منشیات کے خلاف کاروائی، دوران کاروائی دو مشہور زمانہ منشیات فروش (1 سردار خان عرف شاہی ولد بشیر احمد 2 سفر خان ولد کمالدین) کو منشیات سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا، واضح رہے کہ ملزمان بالا اس سے پہلے پولیس تھانہ مشکے کو مقدمہ نمبر 02/2020 می بھی مطلوب ہیں،ڈی سی اور ایس پی آواران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آواران ضلع کے تمام منشیات فروشون اور جرائم پیشہ عناصر کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا ئے گا عوامی حلقوں کی طرف سے پولیس اور لیویز کے ان مشترکہ اقدامات کو زبردست سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں