حب،دھاگہ کے فیکٹری میں جنریٹردھماکے سے 12مزدورجھلس کرزخمی
حب/ حب انڈسٹریل ایریا میں واقع دھاگہ بنانے والے کارخانے این پی کاٹن میں دھماکہ 12 سے زائد محنت کش جھلس گئے دھماکہ فیکٹری کے جنریٹر میں ہوا ہائیٹ پولیس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ واقعہ سے بے خبر آگ سے متاثرہ زخمی مزدوروں کو ایک ٹرک میں بھر کر نجی اسپتال منتقل کیا گیا دو محنت کشوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے متاثرہ مزدوروں کے مطابق دھماکہ اسوقت ہوا جب وہ کام میں مصروف تھے کہ اچانک جنریٹر دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی جس نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا متاثرہ مزدوروں کو حب کے نجی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایک وین کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا واضح رہے کہ مذکورہ فیکٹری میں حفاظتی اقدامات کے فقدان کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے
Load/Hide Comments


