نصیر آباد، انتظامیہ کی بروقت کارروائی، ڈائریکٹر ایجوکیشن پر قاتلانہ حملے میں ملوث ایک شخص اسلحہ سمیت گرفتار

نصیرآباد:نصیرآباد پولیس کی بروقت کاروائی ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کے قاتلانہ حملے کے ملزم اور ایک مشتبہ شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی مزید تفتیش شروع کردی گئی ایس پی نصیرآباد موقع پر پہنچ گئے پولیس آفیسران و اہلکاران کی بروقت کاروائی پر انہیں اپریسیشن لیٹر دینے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن نصیرآباد عبدالنبی مگسی جب آپنے آفس کام میں مصروف تھے کہ دفتر میں گھس کر ملازم نے قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی جس سے ڈویژنل ڈائریکٹر اور ایک راہگیر جانی ہاڑا شدید زخمی ہوگئے ملزم فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ ایس ایچ او صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی پنھل خان جمالی، ایڈیشنل نور محمد بگٹی، سی آئی اے نصیرآباد کے محمد اکبر لہڑی، 15 مدد گار سینٹر کے محمد ابراہیم مری، ہیڈ کانسٹیبل حضور بخش، کانسٹیبلان علی نواز، محمد ندیم پیچوہا، نبی داد، لیاقت سولنگی اور ساجد علی نے تعاقب کے دوران ملزم کی جانب سے فائرنگ کے باوجود بھی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملزم عبدالرحمن قوم مگسی جبکہ ایک مشتبہ شخص آفتاب احمد مگسی کو بھی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرلیا، اطلاع ملنے پر ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ صدر پولیس تھانہ پہنچ گئے جہاں ایس ایچ او سٹی غلام علی کنڈرانی بلوچ، ایس ایچ او صدر پنھل خان جمالی نے واقعہ سے متعلق آگاہی فراہم کی جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں طبی امداد کے بعد مزید علاج کی غرض سے اندرون سندھ لاڑکانہ ریفر کردیا گیا واقعہ سے متعلق مزید تفتیش و تحقیقات سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں