مسلم لیگ ن آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، جما ل شاہ کاکڑ

کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نااہل ٹولے کوشکست سے دوچار کردیگی، پارٹی کارکن پارٹی کی مضبوطی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے میاں محمدنوازشریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچا ئے،موجودہ حالات میں پاکستان اور ملکی عوام مزید سلیکٹڈ اور نااہل ٹولے کوبرداشت نہیں کرسکتی اس لئے ضروری ہے کہ عوام اپنے ووٹوں کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ(ن) کومنتخب کرکے نااہل ٹولے سے نجات پائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی کے ژوب ڈویژن کے رہنماؤں کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیاکہ وہ مسلم لیگ(ن) کو فعال بنانے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور قائد میاں محمدنوازشریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر کامیابی حاصل کریگی کیونکہ اب عوام اور پاکستان مزید نااہل ونالائق حکمرانوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے نااہل وزیراعظم نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیاہے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کے مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی میں مضمر ہے کیونکہ مسلم لیگ(ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کا دکھ درد سمجھتی ہے میاں محمدنوازشریف اور میاں محمدشہبازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک بھر میں فعال کردارادا کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی رہنماؤں نے نااہل حکمرانوں کے منی بجٹ کو سختی سے مستردکردیاہے۔بلوچستان کے لوگ مسلم لیگ(ن) کے ساتھی ہے اور میاں محمدنوازشریف کو اپنا قائد مانتے ہیں اور یہ بلوچستانیوں نے ثابت کرکے دکھایاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں