اقوام متحدہ میں کورونا وائرس سے متعلق قرارداد کی بہت جلد منظورکا امکان

نیویارک:ایک ماہ سے زائد عرصے تک اختلاف کے بعد اب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متعلق ایک قرارداد کی منظوری کے قریب ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا اور بین الاقوامی اشتراک عمل سے متعلق ایک قرارداد منظور کی جا سکتی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق قرارداد کے مسودے پر امریکا، روس اور چین کے درمیان شدید اختلافات تھے۔ یہ بات اہم ہے کہ عالمی وبا کے پھیلا ؤکے بعد سے اب تک سلامتی کونسل کا فقط ایک سیشن منعقد ہو پایا ہے۔ نو اپریل کو جرمنی اور ایسٹونیا کی کاوشوں کے نتیجے میں ویڈیولنک کے ذریعے سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔
Load/Hide Comments


