مرمت کے نام پر اکثر علاقوں میں گیس پریشر مکمل غائب ہے، جمعیت علماء اسلام
کوئٹہ:جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے گیس مرمت کے نام پراکثر علاقوں خصوصا حاجی غیبی روڈ، عثمان قلعہ بالائی پشتوندرہ افغان مینہ میں گیس پریشر مکمل غائب ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ دنوں سے متعلقہ علاقوں کے مکینوں کو شدید سردی میں زندگی بچانے کی فکر لاحق ہوگئی ہے کیوں کہ گیس مرمت کے بعد سروس مکمل بند ہوچکی ہے،ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دنوں مختلف علاقوں میں گیس کی مرمت کے نام پر اخبارات میں گیس حکام نے اشتہار دیا تھا کہ گیس مرمت کے سلسلے میں ایک دن گیس سروس بند رہے گی، اس کے بعد پشتون آباد کے بالائی علاقے پشتون درہ افغان مینہ حاجی غیبی روڈ شالدرہ میں گیس پریشر رہی سہی سروس بھی بند ہوچکی ہے اعلی حکام اس نوٹس لیتے ہوئے گیس بحال کریں۔
Load/Hide Comments


