کوئٹہ، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کی کارروائی، غیر حاضر 97ملازمین کو نوٹس

کوئٹہ:ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی کاروائی 97 غیر حاضر ملازمین کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا، سات ایام میں جواب جمع کرنے کی ہدایت کر دی گئی، سینیٹیشن آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن انورلہڑی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ روزانہ حاضری پروفارمہ کے تحت زون ون، ٹو اور زون تھری کے صفائی کا عملہ خاکروب مختلف ایام میں میں غیر حاضر رہے ہیں جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں صفائی کا کام متاثر ہو رہا ہے، اس ضمن میں 97 ملازمین خاکروب کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات یوم کے اندر اندر جواب دے کر ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ شوکت علی کے سامنے حاضر ہو جائیں بصورت دیگر یہ تصور کیا جائے گا کہ مذکورہ ملازمین کام بوجھ کر جواب دینے سے گریزاں ہیں، مقررہ معیاد گزرنے کے بعد یک طرفہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ ملازمین کو بر طرف کر دیا جائے گا۔ مذکورہ ملازمین میں انیلہ دختر یوسف، شازیہ دختر شبیر، نسرین زوجہ راشد، فوزیہ زوجہ افتخار اور دیگر خاکروب شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں