پنجگور،اغوا ہونے والے دو بھائیوں کی لاشیں برآمد

پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور کے علاقے پنچھی کلگ سے دو افراد کی لاشیں بر آمد پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پہنچی کلگ سے دو سگے بھائیوں سمیر آور ضمیر کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جنہیں ایک روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے دزناپ سے اغوا کر لیا تھا جبکہ اغواء کے دوران گولی لگتے سے نواز نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا پولیس نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا آور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں