کوہلو، سوتیلی ما پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار

کوہلو:کو ہلو میں لیویز کی کارروائی، سوتیلی ماں پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی کی خصوصی ہدایت پر لیویز انوسٹیگشن آفسیر رسالدار محمد ظریف اور نائب رسالدار شمشیر علی نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی ماں پر تشدد کرنے والا ماوند کے رہائشی ملزم خدائیداد ولد محی خان مقدمہ نمبر 1/2022بجرم 34-354-337Ad کو گرفتار کرکے لیویز صدر تھانہ کوہلو کو منتقل کردیا ملزم کے خلاف سوتیلی ماں نے درخواست دائر کررکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ میں سوتیلے بیٹے اور خاوند نے زبردستی سے مال مویشی چرانے کو کہا بیماری کی وجہ سے مال چرانے سے انکار کیا تو میرے سوتیلے بیٹوں اور خاوند نے مجھ پر تشدد اور شدید زخمی کیا ملزم سے مزید تفتیش کوہلو پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں