کیچ،سی ٹی ڈی کی کارروائی دو مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ:ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سی ٹی ڈی کی کاروائی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے د و مبینہ افراد گرفتار کرلیا گیا اسلحہ و بارود برآمد، ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق بدھ کو سی ٹی ڈی مکران کو ایم 8شاہراہ پر بلیدہ کراس کے مقام پرکالعدم تنظیم بلوچ رپبلکن آرمی (بی آر اے) سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجود گی کی اطلاع ملی جس پر سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے دو مبینہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3.8 گرام دھماکہ خیز مواد، 78انچ پرائما کارڈ تار، 2ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے ترجمان کے مطابق مبینہ افراد کے نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے تفتیش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں