افغان خواتین کا امریکہ کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف احتجاج

کابل:امریکہ کی جانب سے ملکی اثاثے منجمد کیے جانے کیخلاف احتجاج کیلئے بدھ کے روز سینکڑوں افغان خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ کی جانب سے افغان مرکزی بینک کے 9 ارب امریکی ڈالر سے زائد کے اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے فنڈز روکے جانے سے افغان معیشت شدید متاثر ہوئی ہے۔ایک سفارتی ضلع میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے احتجاج کرنیوالے مظاہرین کا کہنا تھا کہ افغان اثاثوں پر پابندی بین الاقوامی قوانین سے متصادم اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔چند ہفتے قبل افغان خواتین کے ایک گروہ نے کابل میں بھی ایسا ہی ایک مظاہرہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں