عوام ووٹوں کے ذریعے نا اہل حکومت سے نجات پائے گی، جمال شاہ کاکڑ

سبی: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی سیدجمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ سبی سمیت صوبے بھر کے کارکنان بلوچستان کومسلم لیگ (ن)کا قلعہ بنانے میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لائیں پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی میں مثبت رول پلے کیا دلوں کے وزیر اعظم وقائد میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) دن بدن مقبول ہوتی جارہی موجودہ حالات میں پاکستان اور ملکی عوام مزید سلیکٹڈ اور نااہل ٹولے کوبرداشت نہیں کرسکتی اس لئے ضروری ہے کہ عوام اپنے ووٹوں کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ(ن) کومنتخب کرکے نااہل ٹولے سے نجات پائے گی انے والے عام انتخابات سمیت بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ملک بھر میں کلین سوپ کرے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) سبی ڈویژن کے صدر منیر احمد مسوری بگٹی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرجنرل سیکرٹری کمال دین کمالازیارتوال، جنرل سیکرٹری خان موسیٰ خان خجک، ہرنائی کے صدر ملک منان خان ودیگر عہدیدار بھی موجود تھے قبل ازین ڈویژنل صدر منیر احمد مسوری بگٹی نے صوبائی صدر سید جمال شاہ کاکڑ کو سبی ڈویژن میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی کارکناں کے مسائل علاقائی صورت حال عام وبلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سمیت پارٹی امور پر تفصیلی آگہی فراہم کی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی سید جمال شاہ کاکڑ نے پاکستان مسلم لیگ ن سبی ڈویژن کے عہدیداروں پر زور دیاکہ وہ مسلم لیگ(ن) کو فعال بنانے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور قائد میاں محمدنوازشریف کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں صوبے بھر میں پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ عام انتخابات سمیت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر کامیابی حاصل کریگی کیونکہ اب عوام اور پاکستان مزید نااہل ونالائق حکمرانوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے نااہل وزیراعظم نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیاہے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کے مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی میں مضمر ہے کیونکہ مسلم لیگ(ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کا دکھ درد سمجھتی ہے ہمارے قائد میاں محمدنوازشریف اور مرکزی صدر میاں محمدشہبازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک بھر میں فعال کردارادا کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ مسلم لیگ(ن) کے ساتھی ہے اور میاں محمدنوازشریف کو اپنا قائد مانتے ہیں اور یہ بلوچستانیوں نے ثابت کرکے دکھایاہے بلوچستان مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں