کوئٹہ، ایران کی جانب سے 132kVسے بجلی کی فراہمی جاری

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے132Kv جیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے مکران کے علاقوں کو30 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جسکی وجہ سے70میگاواٹ کی برقی قلت پیدا ہونے کی وجہ سے مکران کے تینوں اضلاع یعنی کیچ (تربت)،گوادر اور پنجگور میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ایران کی جانب سے بجلی کی سپلائی معمول پر آجائے گی اور 100میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے بعد مکران کے تینوں اضلاع کے تمام علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کر دی جائے گی واضح رہے کہ22جنوری کو ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے132kVجیکی گور مین ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی کی فراہمی بندکیا گیا تھا جسکے نتیجے میں مکران کے تینوں اضلاع کے مند،ت مپ،تربت،ہوشاب، پنجگور،پسنی،اورماڑہ،جیونی،گوادرانڈسٹریل،گوادر ڈیپ سی پورٹ اور گوادر گرڈاسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم اس دوران ایران سے بجلی کی بندش پرکیسکو نے مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں