پنجگور، گزشتہ آٹھ دنوں سے بجلی بند، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
پنجگور:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ آٹھ دنوں سے بجلی کی سپلائی غیر وجوہات کی بنا پر بند ہے مسلسل آٹھ دن گزرنے کے باوجود بھی محکمہ واپڈا کے زمہ داروں کی جانب سے کسی قسم کا کوئی آگاہی اطلاعات بذریعہ میڈیا صارفین کو نہیں دی گئی ہے آٹھ دنوں میں بجلی کی بندیش سے پنجگور کے پانچ لاکھ آبادی اس موسم سردی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مساجد میں نمازی وضو کیلئے بھی اذیت سے دوچار ہیں کاروبار بری طرح متاثر ہے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گزشتہ ہفتے مکران میں طوفانی ہواں کے چلنے کے بعد پورے مکران کی بجلی منقطع ہوئی ہے کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی نے مکران کو بجلی کی سپلائی محدود کردی ہے پہلے ایران کی جانب سے پورے مکران کو 100 میگاواٹ بجلی دیا جارہا تھا لیکن ایران کے اندر خود بجلی کی ضرورت بڑھنے کی وجہ سے مکران کی بجلی میگاواٹ کو محدود کردی گئی ہے محکمہ واپڈا کے چند ذرائع کہتا ہے کہ ایران مکران کو 20 میگاواٹ بجلی دے رہی کچھ ذرائع کہتا ہے کہ 45 میگاواٹ بجلی دیا جارہا ہے تضاد بیانات کے باوجودِ بھی پنجگور کو بجلی ہر گھنٹے بعد صرف دو منٹ کی بجلی دی جاری ہے اس دو منٹ کی وضاحت واپڈا نے فیڈرز کی اوور لوڈنگ ٹرینگ بتارہی ہے جو کسی بھی کام کا نہیں ہے عوامی حلقوں نے اس ظلم وزیادتی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی خاموشی کو بھی سوالیہ نشان قرار دے دیا انہوں نے مطالبہ کیا ہے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بیزنجو صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ و واپڈا کے چیف سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں ہونے والے اس زیادتی کا نوٹس لیں۔


