یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاکی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

لاہور:یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاکی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور پر اشیاکی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔یوٹیلٹی سٹور ز پر ریلیف اب برائے نام رہ گیا ہے۔یوٹیلٹی سٹور زپر چند اشیاصرف سبسڈی ریٹ پر دستیاب رہ گئی ہیں۔وزیراعظم کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کی اشیاکی قیمتوں میں مزید اضافہ افسوسناک ہے۔عام مارکیٹ میں پہلے ہی ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ یوٹیلٹی سٹورزکی مختلف اشیاکی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں