کوروناوبا، مزید 27 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے زائد

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 70 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7963 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 27 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 11.31 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1375 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں