پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 15 روپے تک فی لٹر اضافے کا امکان

اسلا م آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج (پیر) سے اگلے 15 روز کیلئے 5 سے 15 روپے تک فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ اور اضافی پٹرولیم لیوی کا نفاذ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق موجودہ ٹیکس شرح، امپورٹ پیرٹی پرائس اور شرح تبادلہ کی بنیاد پر پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 85 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 70 پیسے اضافہ ہوسکتا ہے، اسی طرح مٹی کا تیل 10 روپے اور لائٹ ڈیزل ا?ئل 9 روپے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے لیکن ا?ئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے کے مطابق مزید 4 روپے اضافے کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 70 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 85 پیسے اضافہ ہوسکتا ہے تاہم ایک عہدیدار نے کہا کہ حکومت عوام کی تنقید سے بچنے اور عوام پر سے مہنگائی کا دباو¿ کم کرنے کے لئے حکومت پٹرولیم مصنوعات پر عائد جنرل سیلز ٹیکس میں کمی کر سکتی ہے۔اس وقت فی لٹر پٹرول پر 2 روپے 9 پیسے (2.5 فیصد)، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 4 روپے 50 پیسے (5.44 فیصد)، مٹی کے تیل پر 5 روپے 26 پیسے (8.30 فیصد) اور لائٹ ڈیزل ا?ئل پر 2 روپے 80 پیسے (2.7 فیصد) ٹیکس عائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں